وزیر اعظم مودی کے اقدمات کے جواب میں پٹھان کوٹ اور اوڑی میں حملے پاکستان کی ایما پر ہوئے،بھارتی وزیرخزانہ

پاکستان خود کا محاسبہ کرے، دونوں ممالک کے درمیان تنائو کی وجہ کیا ہی ،ارون جیٹلی کا ہاڑ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:45

وزیر اعظم مودی کے اقدمات کے جواب میں پٹھان کوٹ اور اوڑی میں حملے پاکستان ..
امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار بھرپاکستان پر بھارت کے ساتھ خراب تعلقات رکھنے کا الزام عائد کر دیا اور کہا کہ پاکستان خود کا محاسبہ کرے کہ دونوں ممالک کے درمیان تنائو کی وجہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں ہاٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کے تشکیل کے ابتدا سے ہی دونوں ممالک کے درمیان حالات پرتنائو تھے مگر بھارت نے ایک کے بعد دوسرا قدم ایمانداری سے بڑھاتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بہت سارے اقدمات اٹھائے مگر اٴْس کے جواب میں پٹھان کوٹ اور اوڑی میں حملے پاکستان کی ایماء پر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک بھارت پاکستان تعلقات کا مسئلہ ہے یہ تب تک ٹھیک نہیں ہو سکتے جب تک پاکستان خود کا محاسبہ نہ کرے ۔