عالمی نمبر ایک مارک سیلبی، اوسولیوان، مارفے اور مارکو یو کے سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:52

عالمی نمبر ایک مارک سیلبی، اوسولیوان، مارفے اور مارکو یو کے سنوکر چیمپئن ..

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) عالمی نمبر ایک مارک سیلبی، رونی او سولیوان، شان مارفے اور مارکو فو فتوحات برقرار رکھتے ہوئے یو کے سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ سیلبی نے ہینگز کو کوارٹرفائنل میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد فیصلہ کن فریم میں شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار ٹاپ کیوئسٹس سیلبی، مارفے، مارکو اور سولیوان نے عمدہ کارکردگی کی بدولت لاسٹ فور میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے کوارٹرفائنلز میں مارک سیلبی نے جان ہیگنز کو سخت مقابلے کے بعد 6-5 فریمز، شان مارفے نے لوکابریسل کو 6-1 فریمز، رونی اوسولیوان نے مارک ولیمز کو 6-2 فریمز اور مارکو فو نے جیمی جونز کو زبردست مقابلے کے بعد 6-5 فریمز سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :