Live Updates

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا وزیر اعلی پنجاب کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:41

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا وزیر اعلی پنجاب کے خلاف نااہلی کی درخواست ..

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 دسمبر 2016ء) : پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں نااہلی رٹ دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے ہم لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی نا اہلی کے لیے رٹ دائر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں بابر اعوان ہمارے وکیل ہوں گے اور ہم شہباز شریف کے خلاف ثبوت بھی فراہم کریں گے۔ یہ وہی شہباز شریف ہیں جو کہتے تھے کہ زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے اور یہ وہی شہباز شریف ہیں جو کہتے تھے کہ چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ میں ثبوت جمع کروا دئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہت مشکل ہے کہ نوا زشریف کو کلین چٹ مل جائے ۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جب تک ہم اداروں کو مضبوط نہیں کریں گے ، ہمارا ملک ترقی نہیں کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت گرانے کے پیچھے نہیں، بلکہ کرپٹ نظام کے خلاف ہیں۔شریف خاندان نے 2001میں کاروبار شروع کیا ۔۔نواز شریف کی دبئی فیکٹری تو خسارے میں تھی پیسہ کہاں سے آیا؟ پیسہ آنے کے دلائل نہیں اس لیے یہ کرپشن کا پیسہ ہے۔

انہوں نے عدالت میں وکئی دستاویزات جمع نہین کروائی، جو بھی جمع کرواتے ہیں پکڑے جاتے ہیں۔ پانامہ کیس میں بابر اعوان سے مشاورت کی ہے، کیس کو لیڈ نعیم بخاری کریں گے۔نواز شریف کی پوری فیملی کرپٹ اور جھوٹی ہے ، جو جائیدادیں سامنے آئی ہیں یہ ان کی کُل جائیداد کا کچھ حصہ ہے جس میں اور چیزیں بھی نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ شریف خاندان کی بیرون ملک جائیداد سے متعلق ا بھی اور چیزیں بھی نکلیں گی ، جیسے جیسے معاملہ آگے بڑھے گا ان کی اور کرپشن بھی سامنے آئے گی۔

انہوں نے اقتدار میں آ کر ہمیشہ ہی ملک کو لوٹا ہے میری دعا ہے کہ ان کے احتساب کا وقت جلدی آئے۔پیپلز پارٹی کی پنجاب میں واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تین روز یوم تاسیس منانے سے پیپلز پارٹی پنجاب میں واپس نہیں آ سکتی ۔ پنجاب میں آئندہ الیکشن پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات