ترکی سے منشیات لاہور لانے والی خاتون ایئر پورٹ پر پکڑی گئی ، کوکین برآمد

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی خاتون کے سامان سے کوکین برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس حکام نے ترکی سے لاہور آنے والی خاتون کے سامان کی تلاشی لی تو وہاں سے آدھا کلو منشیات برآمد ہوئی جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خاتون ترکی سے منشیات لاہور لے کر آئی تھی تاہم ملزمہ سے تفتیش جاری ہے کہ اس نے یہ منشیات پاکستان میں کس کو فراہم کرنی تھی جس کے بعد مزید گرفتاریاں عمل میں آنے کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :