آئی سی سی ہمیشہ سے جدید ٹیکنالوجی کے حق میں ہے،علیم ڈار

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:14

آئی سی سی ہمیشہ سے جدید ٹیکنالوجی کے حق میں ہے،علیم ڈار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) آئی سی سی کے ایلیٹ امپائرعلیم ڈار کہتے ہیں کہ آئی سی سی ہمیشہ سے جدید ٹیکنالوجی کے حق میں ہے ، آج کل امپائرز کو سخت محنت کرنا پڑ رہی ہیں امید ہے کہ وہ خود کو نئی ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھال لیں گے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے امپائر علیم ڈار کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کے آنے سے کبھی پریشان نہیں ہوا بلکہ میں خود اس کے حق میں ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 12 برس سے امپائرنگ کے شعبے سے منسلک ہوں۔پاکستان کا نام پہلے بھی روشن کیا آگے بھی اسی طرح پاکستان کے لیے کام کرتا رہوںگا۔۔

متعلقہ عنوان :