مشیرخارجہ امورسرتاج عزیزکے دورہ بھارت کاشیڈول اچانک تبدیل

سرتاج عزیزہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں شرکت کیلئے4دسمبرکی بجائے آج3دسمبرکوہی بھارت آئینگے۔بھارتی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:08

مشیرخارجہ امورسرتاج عزیزکے دورہ بھارت کاشیڈول اچانک تبدیل

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03دسمبر2016ء) :وزیراعظم پاکستان کے مشیرخارجہ امورسرتاج عزیزکے دورہ بھارت کاشیڈول اچانک تبدیل کردیاگیا،سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کیلئے کل 4دسمبرکی بجائے آج 3دسمبرکوہی بھارت آئیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستان کے مشیرخارجہ امورسرتاج عزیزبھارت میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کریں گے۔بھارتی میڈیا نے سرتاج عزیزکی بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کاامکان بھی ظاہرکیاہے۔ذرائع کے مطابق سرتاج عزیزکے دورہ بھارت کے شیڈول میں تبدیلی موسم میں کڑابی کے باعث کی گئی۔

متعلقہ عنوان :