اپنی والدہ کی نشست سے انتخاب لڑنے کا اعلان،وقت کا تعین پارٹی کرے گی ‘ بلاول بھٹو زرداری

وزیر اعظم نوازشریف اپناکام نہیں کرسکتے تومیں تیارہوں، عوام کی مدد سے 2018 میں اس ملک کا وزیراعظم بنوں گا، عام انتخابات کے بعد ہر جگہ پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرائے گا، وزیر اعظم اور صدر کے گھروں پر بھی ہماری ہی پارٹی کا جھنڈا ہوگا سیاست ہمارے لئے خدمت ہے، اپنی صاف ستھری سیاست کو جی ٹی روڈ کی سیاست نہیں بناناچاہتے نواز شریف نے 4 مطالبات نہ مانے تو حکومت مخالف تحریک چلائی جائیگی ،ملک بھر سے گو نواز گو کا نعرہ لگے گا پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا بلاول ہائوس میں پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں خیبر پختونخواہ کے ورکرز کنونشن سے خطاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:12

اپنی والدہ کی نشست سے انتخاب لڑنے کا اعلان،وقت کا تعین پارٹی کرے گی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ سے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی نشست سے انتخاب لڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کا تعین پارٹی کرے گی ،وزیر اعظم نوازشریف اپناکام نہیں کرسکتے تومیں تیارہوں، عوام کی مدد سے 2018 میں اس ملک کا وزیراعظم بنوں گا،آئندہ عام انتخابات کے بعد ہر جگہ پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرائے گا، اورزیر اعظم اور صدر کے گھروں پر بھی پیپلز پارٹی کا ہی جھنڈا ہوگا، سیاست ہمارے لئے خدمت ہے، اپنی صاف ستھری سیاست کو جی ٹی روڈ کی سیاست نہیں بناناچاہتے، خیبر پختونخوا دہشت گردی کی سونامی میں ڈوب رہا ہے ،ہمیں ایک غیر جانبدار اور قابل وزیرداخلہ چاہیے، اگر نواز شریف نے ہمارے 4 مطالبات نہ مانے تو حکومت مخالف تحریک چلائی جائے گی اور ملک بھر سے گو نواز گو کا نعرہ لگے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلاول ہائوس لاہور میں پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں خیبر پختونخواہ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید ، بینظیر بھٹو شہید ، میر مرتضیٰ بھٹو شہید ،شاہنواز بھٹو شہید،آصف علی زرداری کی او ربلاول بھٹوزرداری کی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی اس وقت ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ میں کافی مضبوط ہے ، ملک بھر میں جماعت کی تنظیم سازی کا عمل بہت تیز کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہم اپنا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نہ صرف خیبر پختونخواہ بلکہ بلوچستان اور پنجاب سے بھی بنا سکتے ہیں اور سندھ میں تو کئی مرتبہ بنا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ دہشتگردی کی سونامی میں ڈوب رہاہے ۔نیشنل ایکشن پلان جھنگ کے ضمنی انتخابات کے بعد ختم ہو گیا ہے ، اگر وزیر داخلہ کو نہ ہٹایا گیا اور ایک قابل او ر غیرجانبدار وزیر داخلہ کا تقرر نہ کیا گیا تو پھر ہما رانعرہ گو نواز گو ہو گا ، تخت رائیونڈ سن لو ، تخت لا ہورکے خلاف لاہور سے ہی نعرے لگ رہے ہیں ،آج بھٹو کا نواسا گو نواز گو کے نعرے لگا رہا ہے ، اگر 27دسمبر تک ہمارے چا رمطالبات نہ مانے گئے تو پھر پو رے ملک میں گو نواز گو ہو گا اور حکومت مخالف تحریک چلائی جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے ، خیبرپختونخواہ کے لو گ غیرت مند ہیں ، میں آپ کی موجو دگی میں کہہ رہاہوں کہ سیا ست ہما رے لیے خدمت اور جہاد ہے ، ہم جی ٹی روڈ کی لڑائی میں اسے گندہ نہیں ہونے دیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ چاہے مو دی ہو یا کوئی او رہو مسلمانوں کیلئے ایک ہی سکرپٹ پڑھا اور بولاجاتاہے ، انہیں پو ری دنیا میں ایک ہی لفظ سے پکارا جا تا ہے ، خدانخواستہ مسلمانوں کیلئے وہ الفاظ استعمال نہ ہونے لگ جائیں جو کہ پہلی جنگ عظیم میں یہودیوں کے خلاف کیے جاتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر پا رٹی کہے گی تو لا ڑکانہ سے اپنی والدہ کی نشست پر انتخاب لڑوں گا لیکن وقت کا تعین پارٹی کریگی،نوازشریف وزیراعظم اپناکام نہیں کرسکتے تومیں تیارہوں، عوام کی مدد سے 2018 ء میں اس ملک کا وزیراعظم بنوں گا۔ 2018 کے عام انتخابات کے بعد ہر جگہ پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرائیگا، وزیر اعظم اور صدر کے گھروں پر بھی ہماری ہی پارٹی کا جھنڈا ہوگا۔