چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مظہر عالم میاں خیل سے بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے نمائندہ وفد کی ملاقات،وکلائ کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال

ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:00

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے نمائندہ وفد نے صدر بار ایسوسی ایشن تخت بھائی قمر زمان خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مظہر عالم میاں خیل سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر میاں شاہ حسین ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری حاجی عثمان غنی ایڈوکیٹ، جائنٹ سیکرٹری شاہد محمد ایڈوکیٹ اور فنانس سیکرٹری جاوید خان ایڈوکیٹ کے علاوہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پشاور کے صدر مزمل خان ایڈوکیٹ بھی اس موقع پر موجو د تھے۔

تخت بھائی بار ایسوسی ایشن کے وفد نے چیف جسٹس کے ساتھ تخت بھائی میں وکلائ کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور تحصیل تخت بھائی کے لیے اضافی تجربہ کار سول جج کا مطالبہ کیا جو منظور کر لیا گیا۔ دیگر مسائل پر بات چیت کے علاوہ وفد نے تخت بھائی فلائی اوور پر تعمیراتی کام کو تیز کرنے اوراس کا افتتاح ان کے ہاتھ سے کرنے کا بھی مطالبہ کیا جس پر چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ان کو درپیش مسائل کے حل اور حکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔