کوئٹہ گلیڈیئیٹرز اور ماسٹر آئل کے درمیان اسپانسر شپ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
پی سی بی کی جانب سے عمر کے تعین کے باعث کراچی کے کھلاڑیوں کی نمائندگی قومی کرکٹ ٹیم میں نہیں ہو سکی‘ ہیڈ کوچ کوئٹہ گلیڈیئیٹرز معین خان
ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے تاہم کھلاڑیوں کو دل برداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں، ابھی آگے بہت کرکٹ باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا یا نہ کرنا پی سی بی کا ذاتی فیصلہ ہے تاہم متنازعہ فیصلوں سے کھلاڑیوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنے کھیل پر بھرپور توجہ دینی چاہئے اور ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے مقابلہ بھی کرنا چاہئے۔ نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص اور غیر معیاری کارکردگی کے سوال پر معین خان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ناقابل اعتبار ٹیم ہے جس کے لئے کوئی پیشنگوئی نہیں کی جا سکتی، نیوزی لینڈ کی گرین پچ پر پاکستانی بیٹسمینوں کو بالرز پر حاوی ہو کر کھیلنا چاہئے تھا اور اپنا نیچرل کھیل پیش کرنا چاہئے تھا لیکن پاکستانی بیٹسمین ایسا کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم دونوں ٹیسٹ میچ باآسانی جیت گئی۔ انہوں نے ٹیم میں ردوبدل کے سوال کے جواب میں کہا کہ ماضی میں موجودہ ٹیم نے ہی بہت سے مقابلے جیتے ہیں، یہی ٹیم ہارے گی بھی اور یہی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس و پرفارمنس پر کپتان مقرر کرنا چاہئے اور اب مصباح کا نعم البدل بھی تیار کرنا ہو گا۔ قومی ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر معین خان نے کہا کہ یونس خان کو میں کچھ گائیڈ کروں تو سمجھ سے باہر ہے، وہ خود سمجھ دار ہیں اور وقت آنے پر وہ خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کر لیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.