فیصل ایدھی نے ملک ریاض کی10ایمبولینسوں کا عطیہ ٹھکرا دیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:25

فیصل ایدھی نے ملک ریاض کی10ایمبولینسوں کا عطیہ ٹھکرا دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) ایدھی فاؤنڈیشن کے رہنما فیصل ایدھی نے ملک ریاض کی10ایمبولینسز کا عطیہ ٹھکرا دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ ملک ریاض ہمارے لئے قابل احترام ہیں،انہوں نی10ایمبولینسز عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا ہم نے شکریہ کے ساتھ ان سے معذرت کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عام آدمی ہمیں چندہ دے دیتا ہے ہمیں سرمایہ داروں سے پیسے لینے کی ضرورت نہیں اور آئندہ بھی ہم کسی سرمایہ دار سے پیسے نہیں لیں گے۔