حکومت عام شہریوں کی فلاح وبہبود کے علاوہ خصوصی افراد کے لئے بھی محدود وسائل میں بہت مثبت اقدام کررہی ہے،محکمہ سوشل ویلفیئر کی کاوشوں سے خصوصی بچوں کے لئے کوئٹہ میں قائم چار اسکولوں میں سے ایک اسکول کو خصوی بچوں کے لئے کالج کا درجہ دے دیا گیا ہے،ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مسرت جبین و دیگر کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:52
(جاری ہے)
ڈی جی محکمہ سوشل ویلفیئر مسرت جبین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی کاوشوں سے خصوصی بچوں کے لئے کوئٹہ میں قائم چار اسکولوں میں سے ایک اسکول کو خصوی بچوں کے لئے کالج کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
موجودہ حکومت عام شہریوں کی فلاح وبہبود کے علاوہ خصوصی افراد کے لئے بھی محدود وسائل میں بہت مثبت اقدام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ تنقید کے باوجود حکومت ہر سطح پر خصوصی لوگوں کو تمام سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی لوگوں کے لئے خصوصی موٹر سائیکلیں، وھیل چیئرز وغیرہ خریدلی گئی ہیں اور بہت جلد یہ سارا سامان خصوصی افراد میں تقسیم کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد اب بی ایم سی کے علاوہ کوئٹہ سول ہسپتال سے بھی اپنا خصوصی سرٹیفکیٹ بنواسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی کاوشوں سے سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کے دوفیصد کوٹے کو بڑھانے کے لئے سمری وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کو بجھوادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ضلعی سطحوں پر بھی خصوصی افراد کی بھلائی کے دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ اس سے قبل سیکریٹری مذہبی امور ذیشان الحق اور بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو نادر گل بڑیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں خصوصی افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اس تعداد میں کمی کے لئے ہمیں مختلف بیماریوں کی پر قابو پانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ سرکاری اور غیرسرکاری تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور مل کر خصوصی افراد کی دشواریوں کو ختم کرنا ہوگا۔ تقریب سے مختلف غیرسرکاری خصوصی افراد کی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیااور خصوصی طور پر درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور ان مسائل کے لئے حل کے لئے کئے گئے اقدامات بھی بتائے۔ تقریب میں خصوصی بچوں نے ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کئے۔ تقریب کے آخر میں ڈی جی محکمہ سوشل ویلفیئر مسرت جبین اور بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو نادر گل بڑیچ نے خصوصی افراد اور بچوں میں اسناد تقسیم کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.