مودی نہ صرف برصغیر بلکہ پوری دنیا کے امن کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے، عبدالرشید ترابی

سازش کے تحت آزاد کشمیرکے نوجوانوںکو لادینیت ،دھریت کی طرف لے جایارہاہے،پونچھ میں توہین رسالت ،اسلام کیخلاف پمفلٹ بڑا چیلنج ہے جماعت اسلامی بیس کیمپ میں اصلاح احوالے اور کشمیرکی آزادی کے ہدف کو آگے بڑھائے،برہان وانی شہید کانفرنسز کاانعقاد کیا جائے،متاثرین سیز فائر لائن ہر ممکن مدد کی جائے،امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر

اتوار 4 دسمبر 2016 15:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموںکشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نریندرمودی نہ صرف برصغیر بلکہ وہ پوری دنیا کے امن کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں،ایک سازش کے تحت آزاد کشمیرکے نوجوانوںکو لادینیت اور دھریت کی طرف لے جایارہاہے،پونچھ میں توہین رسالت اور اسلام کے خلاف پمفلٹ بڑا چیلنج ہے،جماعت اسلامی بیس کیمپ میں اصلاح احوالے اور کشمیرکی آزادی کے ہدف کو آگے بڑھائے،برہان وانی شہید کانفرنسز کاانعقاد کیا جائے،متاثرین سیز فائر لائن ہر ممکن مدد کی جائے، برطانیہ میں اپنے حالیہ دورے کے دوران پارلیمنٹ پارلیمنٹس،سٹی کونسلرزا وراہل دانشور کوباور کرایاہے کہ نریندرمودی کے عزائم پوری دنیا کیلئے خطرناک ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہار انھوںنے امراء اصلاع کے اجلاس میں برطانیہ کے دورے پر بریفنگ اور امراء اضلاع کوا ہداف دیتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے خطاب کیا،امراء اضلاع نے اپنے اپنے اضلاع کی رپورٹ پیش کی،اجلا س سے خطا ب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے اور سیز فائر لائن پر سول آباد ی کو نشانہ بنا کرکشمیریوںکو خوف زدہ کردے گا،کشمیرنے بھارت کے ہر استعماری ہتھکنڈے کے استعمال کے بعد نئے انداز سے نئی طاقت کے ساتھ تحریک اٹھی ہے،سیز فائر لائن پر ہندوستان کی فائرنگ سے نریندرمودی کے عزائم بے نقاب ہوئے ہیںاور کشمیریوںکے کاندر اور قومی سطح پر یکسوپیداہوئی ہے مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیںہوسکتا،کشمیرفلش پوائنٹ ہے اور عالمی برادری کو اس طرف توجہ دینی ہے،انھوںنے کہاکہ حالیہ آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ طور کشمیرپر قرارداد منظور ہوئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ حکومت پاکستان OICکا سربراہی اجلاس بلوائے اور کشمیرکے ساری صورت حال سربرہان کی سامنے رکھی جائے اور کشمیرکی آزادی کو لائحہ عمل طے کیا جائے،مظالم بندکروانے اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے انتظامات بھی کیے جائیں،آزاد کشمیرمیں حکومت آزاد کشمیرکی میزبانی میں ایک عالمی کانفرنس کی ضرورت ہے اس حوالے سے بھی ابتدائی ہوم ورک جاری ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن دین کی دعوت ایک ایک فرد تک پہنچائیں،نوجوانوں تک بلخصوص دین کی دعوت پہنچائیں ،نوجوان مغرب کی ساز ش کا شکار ہورہے ہیں،جماعت اسلامی نوجوانوں میںکام کو تیز کرے۔