29 ویں خیبرپختونخوا سنوکر چمپئن شپ پشاو ر میں شروع ہوگئی ،سید عاقل شاہ نے افتتاح کیا

اتوار 4 دسمبر 2016 16:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) 29 ویں خیبرپختونخوا سنوکر چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاور میں شروع ہوگئی خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر وسابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے باضابطہ افتتاح کیا اس موقع پر صدر صوبائی سنوکر ایسوسی ایشن و سیکرٹری خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن ذوالفقاربٹ ، سیکرٹری ایسوسی ایشن اور آرگنائزنگ سیکرٹری عامر صابر ایڈوکیٹ ، خیبرپختونخوا ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد شیراز، تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے چیئر مین الیاس آفریدی ، باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری طارق پرویز، نصر من الله بٹ، علائوالدین ، سیکرٹری جوجتسو تحسین الله، سیکرٹری ٹیبل ٹینس کفایت الله، سیکرٹری والی بال خالد وقار، پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک اور دیگر شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر سنوکر ایسوسی ایشن ذوالفقاربٹ نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صوبے میں جاری ہے جس میں 600 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ نو ڈویژن میں ہونے والے ٹورنامنٹ سے فائنل رائونڈ کیلئے 64 کھلاڑیوں نے کوالیفائی کیا ہے جس کے مقابلے گرین سنوکر کلب ، ملک سعد شہید کلب گلہباراور 147 کلب یونیورسٹی روڈ پر شروع ہوگئے ہیں۔

خیبرپختونخوا سنوکر ایسوسی ایشن کا فائنل نو دسمبر کو گرین سنوکر کلب میں ہوگا اور ونر کیلئے رکھی گئی ٹرافی کو سید عاقل شاہ کے نام سے منسوب کردیاگیا ہے ذوالفقاربٹ نے اعلان کیا کہ سینئر پلیئرز کے بجائے اب جونیئر پر توجہ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے ہر سال گرینڈ ماسٹر سنوکر چیمپئن شپ میں سینئر ز کو شامل کیاجائے گا جبکہ خیبرپختونخوا سنوکر چیمپئن شپ میں 80 فیصد جونیئر اور 20 فیصد سینئر کو موقع دیاجائے گا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امجد عزیز ملک سنوکر کی بھرپور کوریج کا اعلان کیا اور جونیئر پلیئرز کی بھی حوصلہ افزائی کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہاا کہ تمام کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد حکومت کے بجائے اولمپک ایسوسی ایشن کو کرنا چاہیے صدر کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ دو برس میں کے پی میں سکواش، ٹینس اور سنوکر کے سب سے زیادہ مقابلے کرائے گئے دو برس میں سب سے زیادہ میڈلز ٹینس کے کھلاڑیوں نے اپنے نام کئے انہوں نے سینئر ز کے بجائے جونیئر سنوکر کھلاڑیوں کو اوپر لانے کیلئے اقدامات کو سراہا انہوں نے کہا کہ سینئر کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے ۔

متعلقہ عنوان :