چیچہ وطنی:انٹر تحصیل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ساہیوال نے جیت لی

اتوار 4 دسمبر 2016 19:00

چیچہ وطنی۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) انٹر تحصیل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ساہیوال نے جیت لی جبکہ اوکاڑہ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان کھلاڑی قوم کا بہترین سرمایہ ہیں ان کی تربیت اور سر پرستی کے لئے حکومت ہمیشہ اقدامات کرتی رہے گی ۔

(جاری ہے)

انٹر تحصیل سپورٹس گالا اس سلسلے کاسنگ میل ہے جس میں ڈویژن کی تمام تحصیلوں سے کھلاڑیوں نے اپنی بھر پور شرکت اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے شائقین کے دل جیت لیے ہیں ۔کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد ضلع اور تحصیل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ساتھ ڈویژنل سپورٹس افسر اکبر مراد کی کوششوں کا ثمر ہے جس پر وہ اور ان کی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں ۔مقامی ایم پی اے ارشد ملک نے انٹر تحصیل سپورٹس گالا کے انعقاد پر اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کے منفرد سپورٹس میلہ ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔

متعلقہ عنوان :