ویں خیبرپختونخوا سنوکر چیمپئن شپ پشاو ر میں شروع ہوگئی

سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے افتتاح کیا، جونیئر کھلاڑیوں کو اوپر لائیں گے ، صدر ذوالفقاربٹ نیشنل سنوکر چیمپئن شپ جلد پشاور میں منعقد کرائیں گے سید عاقل شاہ

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) 29 ویں خیبرپختونخوا سنوکر چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاور میں شروع ہوگئی خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر وسابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے باضابطہ افتتاح کیا اس موقع پر صدر صوبائی سنوکر ایسوسی ایشن و سیکرٹری خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن ذوالفقاربٹ ، سیکرٹری ایسوسی ایشن اور آرگنائزنگ سیکرٹری عامر صابر ایڈوکیٹ ، خیبرپختونخوا ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد شیراز، تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے چیئر مین الیاس آفریدی ، باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری طارق پرویز، نصر من الله بٹ، علائوالدین ، سیکرٹری جوجتسو تحسین الله، سیکرٹری ٹیبل ٹینس کفایت الله، سیکرٹری والی بال خالد وقار، پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک اور دیگر شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر سنوکر ایسوسی ایشن ذوالفقاربٹ نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صوبے میں جاری ہے جس میں 600 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ نو ڈویژن میں ہونے والے ٹورنامنٹ سے فائنل رائونڈ کیلئے 64 کھلاڑیوں نے کوالیفائی کیا ہے جس کے مقابلے گرین سنوکر کلب ، ملک سعد شہید کلب گلہباراور 147 کلب یونیورسٹی روڈ پر شروع ہوگئے ہیں۔

خیبرپختونخوا سنوکر ایسوسی ایشن کا فائنل نو دسمبر کو گرین سنوکر کلب میں ہوگا اور ونر کیلئے رکھی گئی ٹرافی کو سید عاقل شاہ کے نام سے منسوب کردیاگیا ہے ذوالفقاربٹ نے اعلان کیا کہ سینئر پلیئرز کے بجائے اب جونیئر پر توجہ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے ہر سال گرینڈ ماسٹر سنوکر چیمپئن شپ میں سینئر ز کو شامل کیاجائے گا جبکہ خیبرپختونخوا سنوکر چیمپئن شپ میں 80 فیصد جونیئر اور 20 فیصد سینئر کو موقع دیاجائے گا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امجد عزیز ملک سنوکر کی بھرپور کوریج کا اعلان کیا اور جونیئر پلیئرز کی بھی حوصلہ افزائی کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہاا کہ تمام کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد حکومت کے بجائے اولمپک ایسوسی ایشن کو کرنا چاہیے صدر کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ دو برس میں کے پی میں سکواش، ٹینس اور سنوکر کے سب سے زیادہ مقابلے کرائے گئے دو برس میں سب سے زیادہ میڈلز ٹینس کے کھلاڑیوں نے اپنے نام کئے انہوں نے سینئر ز کے بجائے جونیئر سنوکر کھلاڑیوں کو اوپر لانے کیلئے اقدامات کو سراہا انہوں نے کہا کہ سینئر کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ ہے مگر سہولیات تک میسر نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے ہم نے شروع کئے جن پر تختیاں موجودہ حکومت نے لگادی انہوں نے کہا کہ سپورٹس منصوبوں میں اضافہ کرنا چاہیے تھا انہوں نے افسوس کا اظہار کرے ہوئے کہا کہ قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری تعمیراتی کام گزشتہ کئی برس سے جاری ہے جو مکمل ہونے کا نام نہیں لیتا انہوں نے کہا کہ کارکردگی کے باوجود کھلاڑیوں کی حکومتی سطح پر پزیرائی نہیں کی جاتی کھلاڑیوں کو سہولتیں اور حوصلہ افزائی کے بغیر کھیل کو فروغ نہیں دیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ قیوم سٹیڈیم میں سنوکر اکیڈمی چار برس سے بند ہے کوئی پوچھنے والا تک نہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد نیشنل چیمپئن شپ پشاورمیں منعقد کرائیں گے ۔