چوتھی سروس ٹائرز رگبی لیگ میں پاکستان آرمی نے لاہور ہاکس کی ٹیم کو ہرا دیا

اتوار 4 دسمبر 2016 23:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام چوتھی سروس ٹائرز رگبی لیگ کے اہم میچ میں پاکستان آرمی نے لاہور ہاکس کی ٹیم کو 39-15 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رگبی اکیڈمی نزد لاہور ایئرپورٹ کینٹ میں دو میچز کھیلے جانے تھے۔ پہلا میچ ڈی ایچ اے اور لاہور رگبی فٹ بال کلب کے درمیان ٹیکنیکل وجوہات کے باعث نہ ہو سکا۔

دوسرا میچ بہت ہی زبردست رہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ، ہیڈ کوچ شکیل ملک، رگبی سروسز مینجر سید معظم علی شاہ اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔پاکستان آرمی لاہور ہاکس کے خلاف فیورٹ ٹیم تھی ان کے فارورڈز نے زبردست کھیل پیش کیا۔ ہاف ٹائم پر آرمی کی ٹیم 29-3 سے لیڈ کر رہی تھی۔ دوسرے ہاف میں ہاکس کی ٹیم نے دو بہترین ٹرائیز سکور کرکے برتری کو تھوڑا کم کیا۔ آرمی کی طرف سے انعام اللہ، وقار، ارشد اور شاہد نے پہلے ہاف میں ٹرائیز سکور کیں جبکہ دوسرے ہاف میں وقاص، وقار، عرفان ، اور وسیم نے ایک ایک ٹرائی سکور کی۔ فتح کے بعد پاکستان آرمی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں اسلام آباد کے برابر آگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :