تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 24برس مکمل

ہزاروںہندو جنونیوں نے سولہویں صدی کی عظیم ترین مسجد کو شہید کر دیا تھا،فسادات میں ہزاروں مسلمان شہید ہوگئے تھے

پیر 5 دسمبر 2016 12:23

تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 24برس مکمل
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) 6دسمبر 2016ء ! تاریخی بابری مسجد کی شہادت کوپورے 24برس مکمل ہو چکے ہیں اس سانحہ پر امت مسلمہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں،بھارت کے شہر ایودھیا میں6دسمبر1992ء کو ہزاروںہندو جنونیوں نے سولہویں صدی کی عظیم ترین مسجد کو شہید کر دیا تھا۔بابری مسجد کی شہادت کو 6دسمبر2016ء منگل کو پورے 24برس مکمل ہو گئے ہیں24برس قبل1992ء کو 6دسمبر کے ہی دن بھارت کے ہزاروں انتہا پسند ہندئوں نے تاریخی بابری مسجد کو شہید کر دیا تھا جس کے بعد بھارت میں بدترین ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے تھے جس کے نتیجے میںہزاروں افراد جاں بحق ہو گئے۔

بابری مسجد کی شہادت کے بعد بھارت میں ہندو ہر برس 6دسمبر کو یوم فتح جبکہ پوری امت مسلمہ یوم سوگ مناتی ہیں۔

(جاری ہے)

بابری مسجد سولہویں صدی کا ایک عظیم شاہکار تھا1928ء کو انتہا پسند ہندوئوں نے شوشہ چھوڑا کہ بابری مسجد دراصل رام کی جنم بھومی کو منہدم کرکے تعمیر کی گئی ہے۔سال1949ء میں بابری مسجد کو متنازع قرار دے کر بند کروا دی گئی جس کے بعد مسلمانوں اور ہندئوں کے مابین یہ مسجد متنازع ہی رہی اور بالآخر 6دسمبر1992ء کو ہزاروں انتہا پسند ہندئوں نے اپنے لیڈروں کی زیر قیادت مسلمانوں کے عظیم ثقافتی ورثہ بابری مسجد کو شہید کر دیا جس کے بعد بھارت میں تاریخ کے بدترین فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں تین ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

متعلقہ عنوان :