وزارت مذہبی امور نے رجسٹرڈ نئے ٹور آپریٹرز سے تجاویز لینے کاعمل شروع کردیا

پیر 5 دسمبر 2016 15:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) وزارت مذہبی امور نے آئندہ سال کی حج پالیسی ترتیب دینے کے لئے وزارت کے پاس رجسٹرڈ نئے ٹور آپریٹرز سے تجاویز لینے کاعمل شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں اجلاس پیر کو سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامرکی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت کے دیگر افسران کے علاوہ نئے ٹور آپریٹرز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ٹور آپریٹرز کی تجاویز حاصل کی گئیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت مذہبی امور آئندہ سال کی حج پالیسی کالائحہ عمل مرتب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :