پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے جیولری ڈیزائن اینڈ جیمولوجیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ میں ’’پتھر ایک مادہ، پتھر ایک نظریہ‘‘ کے عنوان سے ورکشاپ

پیر 5 دسمبر 2016 16:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے جیولری ڈیزائن اینڈ جیمولوجیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ’’پتھر ایک مادہ، پتھر ایک نظریہ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ ایک جرمن جیولری ڈیزائنر مس پٹریشیہ ڈومِنگس کی مدد سے منعقد کی گئی۔ اس ورکشاپ کا دورانیہ دو ہفتے تھا جو 22 نومبرسے شروع ہو کر 5 دسمبر 2016ء تک جاری رہی۔

یہ خاتون ڈیزائنرجرمنی سے ’’ٹیلنٹ این فنا کی ایوارڈ‘‘ حاصل کر چکی ہیں جنہوں اپنے تجربہ اور تعلیم کی بنیاد پر پانچویں اور ساتویں سمسٹر کے طلباء و طالبات کو عملی تربیت دی۔ مختلف اقسام کی اشیاء مثلاً مٹی، پلاسٹر اور نیم قیمتی پتھروں کو قابلِ استعمال اشیاء کے استعمال سے جیولری جیسے دلچسپ ڈیزائن بنائے گئے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کرنے والے طلباء و طالبات نے کھیوڑہ میں نمک کی کان کا مطالعاتی دورہ بھی کیا۔

پاکستان کے مغربی علاقہ جات مثلاً بلتستان اور گلگت میں موجود قیمتی پتھروں سے مفید اشیاء تیار کرنے کی تربیت کے بعد ان کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔ یہ ورکشاپ پہلی مرتبہ پی آئی ایف ڈی میں طلباء و طالبات کی فنی تربیت کیلئے منعقد کی گئی ہے جس کے اختتام پر تمام اشیاء کی نمائش کا ا ہتما م کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :