پشاور ، 29 ویں صوبائی سنوکر چیمپئن شپ میں پہلے رائونڈ کے 32 میچوں کا فیصلہ

پیر 5 دسمبر 2016 18:04

پشاور ، 29 ویں صوبائی سنوکر چیمپئن شپ میں پہلے رائونڈ کے 32 میچوں کا فیصلہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) پشاور میں جاری 29 ویں صوبائی سنوکر چیمپئن شپ میں پہلے رائونڈ کے 32 میچوں کا فیصلہ ہوگیا ‘گروپ اے میں اے جے کے کے آکاش نے فاٹا کے رفیق کو تین ایک ‘ملاکنڈ کے بلال اکبر نے پشاور کے یاسین کو تین دو ‘ہزارہ کے علی خان نے ملاکنڈ کے شیر افقان کو تین ایک ‘اے جے کے کے راشد مح مود نے پشاور کے حمید باٹا کو تین صفر ‘پشاور کے عدنان نے پشاور ہی کے حارث کو تین ایک ‘اے جے کے کے کامران نے پشاور کے ارشد صدیق ‘صوابی کے عطاء الرحمان نے ملاکنڈ کے ساجد کو تین صفر جبکہ پشاور کی مدثر نے ایبٹ آباد کے عقیل کو تین صفر سے شکست دے دی ‘گروپ بی کے میچوں میں پشاور کے نعمان نے پشاور ہی کے یاسرشہزاد کو تین دو ‘ہزارہ کے اویس احمد نے ہزارہ ہی کے عثمان احمد کو تین ایک ‘ہزارہ کے سمیع اقبال نے ملاکنڈ کے عمر علی کو تین ایک ‘ہزارہ کے عامر گوگا نے پشاور کے کاشف کو تین صفر ‘ہزارہ کے فہد جبران نے دینا کلب پشاور کے عادل کو تین دو ‘صوابی کے جمال نے پشاور کے کامران کو تین دو ‘پشاور کے اعظم نے ڈی آئی خان کے سکندر کو تین دو جبکہ اے جے کے کے عامر شہزاد نے قدیر کو تین صفر سے ہرا دیا ‘گروپ سی کے میچوں میں اٹک کے عمران نے پشاور کے سید میڈیکل کو تین ایک ‘پشاور کے آصف خان نے پشاور ہی کے طارق ضیاء کو تین ایک ‘ہزارہ کے ناصر عباسی نے ہزارہ ہی کے نادر خان کو تین صفر ‘پشاور کے فرحان نے فاٹا کے روح الامین کو تین صفر ‘ملاکنڈ کے یوسف نے ہزارہ کے سجاد ساجی کو تین صفر ‘پشاور کے مجتہاہد علی نے ملاکنڈ کے نوشیروان کو تین ایک ‘اے جے کے کے عدنان نے ملاکنڈ کے ابراہیم کو تین صفر جبکہ پشاور کے فواد خان نے پشاور ہی کے عامر کو تین صفر سے شکست دی گروپ ڈی کے میچوں میں پشاور کے سربلند نے ہزارہ کے فیصل عمران کو تین صفر‘ڈی آئی خان کے سعید نے کوہاٹ کے واجد کو تین صفر ‘پشاور کے قمر نے مردان کے جلیل ماسکو کو تین صفر ‘پشاور کے حضرت نے مردان کے رفعت کو تین صفر ‘ہزارہ کے عمران خان نے ملاکنڈ کے شہاب کو تین دو ‘پشاور کے عمر اعجاز نے ملاکنڈ کے امان اللہ کو تین صفر ‘پشاور کے امتیاز نے ہزارہ کے ذیشان جاوید کو تین ایک جبکہ پشاور کے شاہ خان نے ہزارہ کے اسد محمود کو تین صفر سے شکست دے دی۔

متعلقہ عنوان :