گراں فروشی کرنے والوں کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے، بلال یاسین
تمام اضلاع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اتوار بازاروں کا دورہ کریں ،ناپ تول میں کمی، غیر معیاری اشیاء کی فروخت ہر صورت روکی جائے ، پیاز ، لہسن ، ٹماٹر اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے گا،صوبائی وزیر خوراک
پیر 5 دسمبر 2016 20:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کو حفظان صحت اور معیاری اشیاء کی مارکیٹ ریٹس کے مطابق فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں میں وہ خود مختلف شہروں میں اتوار بازاروں کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اتوار بازاروں کے قیام کا مقصد لوگوں کو معیاری اور کم قیمت پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ ناجائز گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔اتوار بازار میں پیاز،لہسن ، ٹماٹر اور دیگر اشیاء کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ ریٹ سے زائد قیمتیں وصول کرنے و الے دکانداروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہا کہ اشیاء کی پیمائش ، مقدار ، معیار اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ ناپ تول میں کمی اور زائد المعیاد اشیاء کی فروخت کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔اجلاس میں محکمہ خوارک کے اعلی افسران اور مختلف اضلاع سے آئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.