قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز اجلاس

ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام، انسانی اعضا کی پیوند کاری اور پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی داخلہ پالیسی کے بارے بریفنگ

پیر 5 دسمبر 2016 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کے اجلاس میں ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام، انسانی اعضا کی پیوند کاری اور پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی داخلہ پالیسی کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین خالد حسین مگسی کی سربراہی میں آج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی جانب سے پیش کیا جانے والے ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام اور حفاظتی اقدامات کے بل2013اور رکن اسمبلی پروین مسعود بھٹی کی جانب سے انسانی اعضاء کی پوند کاری ترمیمی بل2016پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی داخلہ پالیسی کے بارے میں پی ایم ڈی سی کے حکام بریفنگ دیں گے۔

( وقار)

متعلقہ عنوان :