ڈاکٹر طاہر القادری کلرات لاہور ائر پورٹ پہنچیں گے

کارکنان پر تپاک استقبال کریں گے ،سربراہ عوامی تحریک ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے

پیر 5 دسمبر 2016 21:41

ڈاکٹر طاہر القادری کلرات لاہور ائر پورٹ پہنچیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کل6دسمبر(منگل) کو کراچی سے 8:30 بجے رات لاہور ائیر پورٹ پہنچیں گے ۔ڈاکٹر طاہر القادری 4 دسمبر کی صبح وطن واپس (کراچی) پہنچے تھے جہاں انہوں نے امن کانفرنس سے خطاب کیا۔ کراچی کے دو روزہ دورے میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ورکرز کنونشن سے خطاب اور تنظیمی عہدیداران سے ملاقات بھی کیں ۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے مختلف سیاسی،سماجی اور مذہبی رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کیں ۔کراچی میں دو انتہائی مصروف ترین دن گزارنے کے بعد آج رات 8:30 بجے کراچی سے لاہور پہنچیں گے ۔لاہور ائر پورٹ پر عوامی تحریک اور منہاج القرآن لاہور کے کارکنان سربراہ عوامی تحریک کا پر تپاک استقبال کریں گے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری رات 8:30 لاہور ائر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو بھی کریں گے۔

دریں اثناء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں عوامی تحریک اور منہاج القرآن لاہور کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ڈاکٹر طاہر القادری کے لاہور ائیر پورٹ پر استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔اجلاس میں عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری افضل گجر،منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید ،اشتیاق حنیف مغل،ساجد اصغر،حاجی فرخ خان،علامہ غلام اصغر صدیقی،حاجی فرخ خان،عمر اعوان و دیگر شریک تھے ۔حافظ غلام فرید نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک کا لاہور ائرپورٹ پر شاندار استقبال کیا جائیگا ۔کارکنان رات 7 بجے سبز ہلالی پرچم اور پارٹی پرچم کے ساتھ لاہورائر پورٹ پہنچیں۔