پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اتوار بازاروں میں معیاری اشیائے خورد ونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں، بلال یاسین
پیر 5 دسمبر 2016 22:00
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے خوراک بلال یاسین نے محکمانہ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق لوگوں کو حفظان صحت اور معیاری اشیاء کی مارکیٹ ریٹس کے مطابق فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں میں وہ خود مختلف شہروں میں اتوار بازاروں کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اتوار بازاروں کے قیام کا مقصد لوگوں کو معیاری اور کم قیمت پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔اتوار بازار میں پیاز،لہسن ، ٹماٹر اور دیگر اشیاء کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ ریٹ سے زائد قیمتیں وصول کرنے و الے دکانداروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہا کہ اشیاء کی پیمائش ، مقدار ، معیار اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ ناپ تول میں کمی اور زائد المعیاد اشیاء کی فروخت کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔اجلاس میں محکمہ خوارک کے اعلی افسران اور مختلف اضلاع سے آئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.