پانامہ کیس بہت اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 دسمبر 2016 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2016ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنا کیس مکمل کر لیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پانامہ کیس بہت اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ سپریمکورٹ سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت قطری شہزادے کی دولت کے طور پر ظاہر کردی گئی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اس کیس میں ثبوت بھی آئیں گے اور تابوت بھی نکلیں گے۔ جس کے بعد جو بھی فیصلہ آئے گا وہ انصاف پر مبنی ہو گا۔