پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی ویب سائٹ کاافتتاح کردیاگیا

سی پیک منصوبے پربھرپوراندازمیں کام شروع ہوچکا ہے،10ہزارمقامی افرادکوسی پیک کے17منصوبوں میں نوکریاں ملی ہیں۔چینی سفیرسن وی ڈونگ کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 دسمبر 2016 16:20

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی ویب سائٹ کاافتتاح کردیاگیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06دسمبر2016ء) :پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک)کی ویب سائٹ کاافتتاح کردیاگیاہے۔ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں مشاہدحسین سیدسمیت دیگربھی شریک ہوئے۔چینی سفیرسن وی ڈونگ نے ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے پربھرپوراندازمیں کام شروع ہوچکا ہے۔چین نے سلک روڈ بینک اورایشین انفرااسٹرکچر بینک بنا دیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 10 ہزار مقامی افراد کو سی پیک کے 17 منصوبوں میں نوکریاں ملی ہیں۔اس موقعہ پرافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشاہدحسین سید نے کہاکہ ویب سائٹ سی پیک سے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔ویب سائٹ پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پورے ملک کو فائدہ پہنچائے گا۔مشاہدحیسن سید نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل میں مشکلات سے مقابلے کےلیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :