(ن)لیگ صرف ذاتی مفادات کیلئے سیاست کرتی ہے۔اعتزازاحسن

شریف برادران کو2007ء میں لبنان کاصدراوراب قطری شہزادہ بچانے آگیا،پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے،قربانیاں پیپلزپارٹی دے اوررائیونڈ کا دربارلڈو کھائے،اب ہم مزید شہادت دینے کوتیارنہیں۔رہنماء پیپلزپارٹی کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 دسمبر 2016 17:00

(ن)لیگ صرف ذاتی مفادات کیلئے سیاست کرتی ہے۔اعتزازاحسن

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06دسمبر2016ء) :پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزازاحسن نے کہاہے کہ(ن)لیگ صرف ذاتی مفادات کیلئے سیاست کرتی ہے،شریف برادران کو2007ء میں لبنان کاصدراوراب قطری شہزادہ بچانے آگیاہے۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے سعودی شہزادوں کیساتھ بھی تعلقات ہیں۔(ن)لیگ صرف ذاتی مفادات کیلئے سیاست کرتی ہے۔

(جاری ہے)

2007ء میں انہیں بچانے کیلئے لبنان کاصدرآیاتھا۔پاناما کیس میں بچانے کیلئے قطری شہزادہ آگیاہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مختلف ممالک میں چند خاندانوں کی حکومتیں ہیں۔شریف خاندان ملک پر 32،30 سال سے براجمان اور حکمران ہے۔انہوں نے کہا کہ قربانیاں پیپلزپارٹی دے اوررائیونڈ کا دربارلڈو کھائے۔پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے۔اب ہم مزید شہادت دینے کو تیارنہیں۔

متعلقہ عنوان :