لاہور ہائیکورٹ نے ایم این اے جمشید دستی کی نااہلی کے لئے درخواست پر یک طرفہ کارروائی کا حکم دیدیا

منگل 6 دسمبر 2016 20:01

لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایم این اے جمشید دستی کی نااہلی کے لئے درخواست پر یک طرفہ کارروائی کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم نے یہ حکم درخواست گزار فاروق احمد خان کی ایم این اے جمشید دستی کے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر جاری کیا، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر کو کیس پر یک طرفہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ ہفتے حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا۔