پاناما کیس، تحریک انصاف کمیشن بنوانے کیلئے رضامند، تاہم بابر اعوان نے مخالفت کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 6 دسمبر 2016 20:06

پاناما کیس، تحریک انصاف کمیشن بنوانے کیلئے رضامند، تاہم بابر اعوان ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06دسمبر2016ء) بابر اعوان نے پانام کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے کمیشن بنانے کی مخالفت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے غور کیا جا رہا ہے کہ پانام کیس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کیلئے سپریم کورٹ سے باقاعدہ درخواست کی جائے۔ تاہم اس حوالے سے تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کھل کر مخالفت کر دی ہے۔ بابر اعوان کا کہنا ہے کہ کمیشن بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ کمیشن کیس کا فیصلہ نہیں کر پائے گا۔