میئر سرگودھا کیلئے ملک اسلم نوید اعوان کا نام فائنل

ڈپٹی میئر کیلئے دو نام زیر غور‘ فیصلہ کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے ، ڈاکٹر لیاقت علی خان

منگل 6 دسمبر 2016 21:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) میئر سرگودھا کیلئے ملک اسلم نوید اعوان کا نام فائنل کردیا گیا جبکہ ڈپٹی میئر کیلئے دو نام زیر غور‘ فیصلہ کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے تاہم ڈاکٹر لیاقت علی خان کے صاحبزادے بلال خان کو ڈپٹی میئر کیلئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے میئر سرگودھا کیلئے ملک اسلم نوید اعوان کو ٹکٹ جاری کردیا ہے جبکہ پارٹی قیادت کی جانب سے دوسرے سیشن کے بعد ڈپٹی میئر کے لئے بلال خان اور مرزا الیاس کے ناموں کا اعلان کیا گیا لیکن یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 10 لاکھ سے زائد کی آبادی میں دو ڈپٹی میئر ہوتے ہیں جبکہ سرگودھا کی آبادی پانچ لاکھ کے قریب ہے اس لئے سرگودھا میں ایک ڈپٹی میئر ہوگا اراکین اسمبلی فوری طور پر اعلان کے بعد اعلیٰ قیادت سے ملنے کے لئے گئے لیکن ان کی ملاقات نہ ہوسکی بعد ازاں دیگر ذرائع سے انہیں بتایا گیا کہ سرگودھا میں صرف ایک ہی ڈپٹی میئر ہوگا جس کے لئے آپ نے دونوں گروپوں کے ایک ایک امیدوار کے نام کا اعلان کردیا ہے جس سے ابہام پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جس پر اعلی قیادت کی طرف سے کہا گیا کہ سرگودھا کے لئے ڈپٹی میئر کا اعلان کسی بھی وقت کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :