حمزہ شہباز نوجوان نسل کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں،باؤشیرازبشیر

(ن) لیگ نوجوان نسل کو روز گار کے مواقع فراہم کر رہی ہے ،ڈسٹرکٹ یوتھ ممبر لاہور

منگل 6 دسمبر 2016 21:30

حمزہ شہباز نوجوان نسل کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں،باؤشیرازبشیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ یوتھ ممبر لاہور باؤشیرازبشیرنے کہا ہے کہ عوام دوست پالیسیوں کی بدولت حمزہ شہباز نوجوان نسل کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں ان کی جرات مندانہ سیاست کی وجہ سے ملک بھر کے محب وطن نوجوان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر سبز ہلالی پرچم تھام کر قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے افکار کی روشنی میں ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز ٹاون ہال میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) واحد سیاسی جماعت ہے جس نے نوجوان نسل کو ذاتی مفادات کی بجائے انکی سیاسی تربیت قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کے مطابق کی ہے یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے وابستہ محب وطن نوجوان ملک کی تعمیرو ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا بنیادی منشور عوام کی خوشحالی، ملک کی ترقی اور نوجوان نسل کو روز گار فراہم کرنا ہے ، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ملک بھر میں نئے انڈسٹریل زونز قائم کرکے سرمایہ کاروں کو مفت زمین و دیگر سہولیات دے رہے ہیں نئے انڈسٹریل زونز بننے سے لاکھوں نوجوانوں کو روز گار کے مواقع حاصل ہوں گے جس سے عوام خوشحال جبکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہونے سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی ۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :