حکومت سڑکوں کی بحالی اور کشادگی کیلئے جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے،اکبر ایوب

منگل 6 دسمبر 2016 23:29

پشاور۔06دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کی جانب سے صوبے میں سڑکوں کی بحالی ،مرمت اور تعمیر کے منصوبے میں رضامندی ظاہر کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں سڑکوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے تاکہ عوام کو آمد و رفت کی بہتر سہولیات فراہم ہوں اور تجارتی سرگرمیوں کوفروغ بھی مل سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے نمائندہ وفد کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو آصف خان ،ایم ڈی کے پی ایچ اے عزیر خان کے علاوہ ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے نمائندوں او ردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبے میں سڑکوں کی بحالی کے منصوبے کے بارے میں مختلف امور پر غور و خوض ہوا ۔

اس منصوبے پر تقریباً 175ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی اور اس منصوبے کے تحت صوبے کی 305کلومیٹر سڑکیں بحال ہونگی ۔اجلاس میں مشیر وزیر اعلیٰ نے محکمہ کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کے سلسلے میں کام کے رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ اس کے ثمرات سے عوام جلد ازجلد مستفید ہو سکیں اور مقررہ وقت کے اندر اس منصوبے کو پاپہ تکمیل تک پہنچنے سے تعمیر و ترقی کے اہداف ذحاصل ہوں۔