سردیوں میں اخروٹ کا استعمال صحت کیلئے انتہائی مفید ہے‘ماہرین صحت

بدھ 7 دسمبر 2016 12:16

سردیوں میں اخروٹ کا استعمال صحت کیلئے انتہائی مفید ہے‘ماہرین صحت
پشاور۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) سردیوں میں اخروٹ کو خشک میوے کے طور پر زیادہ کھایاجاتا ہے ۔ اخروٹ اپنے غذائی حراروں کیلوریزکے سبب موسم سرمامیں جسم میں طاقت اور حرارت پیداکرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ سردیوں میں غذا اور دوا کے طور پر زیادہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ ماہرین طب کے مطابق اخروٹ ایک صحت بخش میوہ ہے ‘ اس کی دو قسمیں ہیں ، نرم چھلکے والا، یعنی کاغذی اخروٹ اور سخت چھلکے والا اخروٹ ۔

(جاری ہے)

اخروٹ میں تقریبا 70فیصد تیل ہوتا ہے، جو صحت کے لیے مفید ہے ۔ ماہرین کے مطابق اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول نہیں بڑھتا ‘ یہ پیٹ کی چربی کم کرنے میں بھی مددگار ہے ۔ اخروٹ کاتازہ چھلکا دانتوں پر ملنے سے مسوڑے اور دانت مضبوط ہوجاتے ہیں ۔ اس کا چھلکا بہترین مسواک ہے ۔ اس سے منھ کاگندہ لعاب خارج ہوجاتا ہے ۔ دانت صاف اور مسوڑے مضبوط ہوجاتے ہیں۔ مضبوطی کے باعث اخروٹ کے درخت کی لکڑی فرنیچر بنانے میں بھی استعمال کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :