پانامہ کیس میں قطری شہزادے کے خط کی کوئی اہمیت نہیں‘ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری

کیس کے لئے کمیشن بنانا ضروری نظرنہیں آ رہاعدالت خود بھی فیصلہ کر سکتی ہے ‘ سابق چیف جسٹس آف پاکستان

بدھ 7 دسمبر 2016 13:14

پانامہ کیس میں قطری شہزادے کے خط کی کوئی اہمیت نہیں‘ جسٹس (ر) افتخار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) سابق چیف آف پاکستان و پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں قطری شہزادے کے خط کی کوئی اہمیت نہیں،کیس کے لئے کمیشن بنانا ضروری نظرنہیں آ رہا،عدالت خود بھی اس کیس کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

افتخارمحمد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی ریٹائرمنٹ میں ابھی وقت ہے،چیف جسٹس 30دسمبر تک مسند پررہ کر فیصلے کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کیلئے کمیشن بنانا ضروری نظرنہیں آ رہا،عدالت خود بھی اس کیس کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں قطری شہزادے کے خط کی کوئی اہمیت نہیںہے ۔