فٹبال ورلڈ کپ 2014: برازیل میں تعمیراتی ٹھیکوں میں گھپلوں کا انکشاف
بدھ 7 دسمبر 2016 13:24
برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) تعمیراتی کمپنی نے اعتراف کیاکہ فٹبال ورلڈ کپ 2014 کیلیے معاہدوں میں فکسڈ بڈنگ کیلیے’ گٹھ جوڑ‘ کیا گیا تھا، یہ انکشاف برازیلین حکام نے گذشتہ دن کیا۔
(جاری ہے)
ریاستی اینٹی ٹرسٹ حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے تانے بانے ماضی میں پیٹروبارس کرپشن اسکینڈل سے بھی ملتے ہیں، جس میں کئی برازیلین سیاستدان ملوث پائے گئے تھے، ایڈمنسٹریٹو اکنامک ڈیفنس کونسل (سی اے ڈی ای ) نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انھیں ورلڈ کپ اسٹیڈیمز کے تعمیراتی کام کے حوالے سے کم از کم پانچ عوامی کالز کے شواہد ملے ہیں، جس کا تعلق ’’کارٹل‘‘ سے ہے۔
تعمیراتی کمپنی آندررید گوئٹریز نے حکام سے تحقیقات میں تعاون کرنے پر رضامندی ظاہر کی جس کے بعد اس میں مزید انکشافات ہوتے چلے گئے، ان میں ریو ڈی جنیرو کے مشہور ماریکانا اسٹیڈیم سے لیکر دیگر تزئین و آرائش کے معاہدے بھی شامل ہیں، ورلڈ کپ اسٹیڈیم معاملے میں تعمیراتی فرمز نے 2007 اور 2011 کے درمیان معاہدے پانے کیلیے باہمی طور پر گٹھ جوڑکیا تھا، سی اے ڈی ای کی تحقیقات میں دیگر پانچ کمپنیوں کے نام بھی سامنے آئیہیں، جس میں اوڈیربریکٹ بھی شامل ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.