مدیحہ شاہ کا غیر شادی شدہ اداکارائوں کو وقت پر شادی کرنیکا مشورہ

بدھ 7 دسمبر 2016 13:45

مدیحہ شاہ کا غیر شادی شدہ اداکارائوں کو وقت پر شادی کرنیکا مشورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) لالی ووڈ سٹار مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ غیر شادی شدہ اداکارائوں کو مناسب وقت پر شادی کر لینی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں کسی ایک اداکارہ کی بات نہیں کرتی اور نہ ہی کسی ایک اداکارہ کا نام لے کر اسے شادی کا مشورہ دوں گی بلکہ ان تمام اداکارائوں کی بات کرتی ہوں جو یہ سمجھتی ہیں کہ شادی کرنے کے بعد ان کی شوبز میں اہمیت کم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ متعدد خواتین اداکارائوں نے اپنے عروج کے دور میں شادی کر لی اور شادی کے بعد بھی وہ شوبز میں کامیاب ہیں جس کی بڑی مثال میری اپنی ہے۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ شادی کے بعد مجھے شوبز میں کام کرنے کی بے شمار آفریں ہیں۔

متعلقہ عنوان :