سعودی شہری نے صفائی کرنے والے غیر ملکی کو سونے کا سیٹ تحفے میں دیدیا

بدھ 7 دسمبر 2016 14:10

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) سعودی عرب کے علاقے جدہ میں ایک سعودی شہری نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک صفائی کرنے والے غیر ملکی کی تصویر لگائی جو سونے کی دکان کے باہر کھڑا ہو کر شیشے میں لگے سونے کے سیٹ دیکھ رہا تھا ،سعودی شہری نے تصویر کے نیچے لکھا کہ صفائی کرنے والے کو سونے کے سیٹ دیکھنے کے بجائے گلیوں کی صفائی پر توجہ دینی چاہئے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے والے کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ صفائی کرنے والے بھی انسان ہیں انکی بھی خواہشات ہوتی ہیں۔ایک سعودی شہری نے کمنٹ میں لکھا کہ اگر کوئی اس صفائی کرنے والے کو جانتا ہے تو بتائے میں اسے سونے کا سیٹ تحفے میں دوں گا ۔ جس کے بعد متعلقہ صفائی کرنے والے شخص کو ڈھونڈ لیا گیا اور سعودی شہری نے اسے سونے کا سیٹ تحفے میں دیا ۔تحفہ دینے والے سعودی شہری نے کہا کہ غیر ملکی ہمارے لئے قربانی دے رہے ہیں ہمیں انکی قدر کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :