ْسعودی عرب میں گذشتہ 15 سال میں دہشت گردی کے 128 واقعات، 1147 سعودی شہری یا تارکین وطن ہلاک یا زخمی
2011ء کے بعد سے سعودی عرب دہشت گردوں کے حملوں کا ہدف رہا ، دہشت گردوں نے مساجد ،غیرملکی سفارت خانوں اور سکیورٹی اہل کاروں کو نشانہ بنایا حتیٰ کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور گذشتہ سال رمضان میں مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کو بھی ہدف بنایا گیا ، دہشت گرد تنظیموں نے خواتین کو بھی اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کی سمپوزیم میں گفتگو
بدھ 7 دسمبر 2016 17:38
(جاری ہے)
حتیٰ کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور گذشتہ سال رمضان میں مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ہدف بنایا گیا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گمراہ کن نظریات کے حامل پروپیگنڈے بازوں کے لیے مسلح تنازعات کا شکار ممالک زرخیز اور محفوظ پناہ گاہیں بن چکے ہیں۔ان کے قائدین اور پشتی بانوں نے واضح طور پر یہ اعلان کیا تھا کہ ان کا بڑا مقصد سعودی مملکت کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ،اس کی اقدار کو نقصان پہنچانا اور اس کے نوجوانوں کو (تشدد آمیز) سرگرمیوں پر ابھارنا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پندرھویں صدی ہجری کے آغاز کے بعد سے سعودی عرب کو ماضی کے برعکس دہشت گردی کے زیادہ حملوں کا سامنا ہوا ہے۔ان کا مقصد اس کے امن عامہ کو تہ وبالا کرنا،باغیانہ روش کے بیج بونا اور گمراہ کن نظریات کو پھیلا کر اس کے سماجی استحکام کو نقصان پہنچانا تھا اور سعودی نوجوانوں کو مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے بھرتی کرنا تھا۔میجر جنرل منصور الترکی نے کہا کہ جہالت کی قوتوں نے سوشل میڈیا کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے،اس کے ذریعے انھوں نے نئے جنونی حامی بھرتی کیے ہیں۔دہشت گردی کے سیل قائم کیے،اپنی کارروائیوں کے لیے رقوم ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیں اور ایک فاصلے میں رہ کر اپنی تخریبی سرگرمیاں انجام دیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بالعموم ان لوگوں کو ہدف بناتے ہیں جنھیں کوئی ٹھوس مذہبی علم نہیں ہوتا،وہ نا انصافی اور خواتین ،بچوں اور بوڑھوں سے متعلق من گھڑت کہانیاں بیان کرکے ان کے جذبات کے ساتھ کھیلتے ہیں۔انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دہشت گرد تنظیموں نے خواتین کو بھی اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔وہ سعودی عرب میں خواتین کو حاصل نجی زندگی اور آزادانہ نقل وحرکت کے حق سے فائدہ اٹھانا چاہتے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.