وزیراعظم نے کرنل (ر) مبشر جاوید کو لاہور کے میئر کے لئے نامزد کر دیا

وزیر اعظم نے رابعہ فاروقی اور کرنل (ر) مبشر جاوید کے خود تفصیلی انٹرویو کیے ، ڈپٹی میئر کیلئے رائو شہاب الدین نامزد

بدھ 7 دسمبر 2016 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کرنل (ر) مبشر جاوید کو لاہور کے میئر کے لئے نامزد کر دیا ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے میئر لاہور کے عہدے کے لئے رابعہ فاروقی اور کر نل (ر) مبشر جاوید کو اسلام آباد بلایا تھا ۔

(جاری ہے)

جہاں انہوں نے دونوں کے خود تفصیلی انٹرویو کیے جس کے بعد کرنل (ر) مبشر جاوید کو میئر لاہو رکیلئے نامزد کر دیا ۔کرنل (ر) مبشر جاوید خصوصی نشست پر ڈسٹرکٹ ممبر منتخب ہوئے تھے جبکہ رابعہ فاروقی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ احمد حسان کی کزن اور حلقہ این اے 126کی کوآرڈینیٹر ہیں ۔دوسری جانب ڈپٹی میئر لاہور کے لئے رائو شہاب الدین کو نامزد کیا گیا ہے ۔