پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں وتبادلے ، لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کور کمانڈر کراچی،لیفٹیننٹ جنرل غیورمحمود ملٹری سیکرٹری تعینات

لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود جی ایچ کیو میں چیف آف لاجسٹک سٹاف تعینات تھے ،لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزااپنی تعیناتی سے پہلے ملٹری سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے،آئی ایس پی آر

بدھ 7 دسمبر 2016 23:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کور کمانڈر کراچی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل غیورمحمود کو جی ایچ کیو میں ملٹری سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کور کمانڈر کراچی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل غیورمحمود کو ملٹری سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود تعیناتی سے پہلے جی ایچ کیو میں چیف آف لاجسٹک سٹاف تعینات تھے اورلیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزااپنی تعیناتی سے پہلے ملٹری سیکرٹری کے فرائض انجام دیرہے تھے۔