ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی پی آئی اے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار، پاکستان ہندوکونسل کا تین روزہ سوگ کا اعلان

بدھ 7 دسمبر 2016 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے پی آئی اے المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ، اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ابھی تک امجد صابری کا غم نہیں بھلا پائی تھی کہ ایک اور المناک سانحہ پیش آگیا ہے ، جنید جمشید کا شمار ان چند لوگوں میں ہوتا ہے جیہوں نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی کی بات کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے رہنے والوں کے لیے جنید جمشید کی ناگہانی وفات ایک بہت بڑا سانحہ ہے ، دِل دِل پاکستان کا نغمہ ہمیشہ دل میں بسا رہے گا، ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ طیارے حادثے کے تمام مرحوم مسافران کے درجات بلند فرمائے اور ہم ان کے گھر والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان ہندو کونسل تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام امور سادگی سے انجام دینے کا اعلان کرتی ہے