پی پی پی کے صوبائی صدر انجینئرمحمد ہمایوں خان کی آبا ئی ضلع مالاکنڈ آمد پر استقبال کی تیاریاں

بدھ 7 دسمبر 2016 23:42

پشاور۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پی پی پی کے صوبائی صدر انجینئر محمد ہمایون خان کی 10دسمبر بوقت 2بجے آبائی ضلع ملاکنڈ آمد کے موقع پر چھ ہزار سے زائد کارکن شگو ناقہ کے مقام پر استقبال کریں گے اور پندرہ سو گاڑیوں کے جلوس میں گائوں جولگرام لے جایا جائیگا۔ کارکن بھر پور تیاری کریں۔ ان خیا لات کا اظہار پی پی پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر سید محمد علی شاہ اور ضلع ناظم ملاکنڈ احمد علی شاہ نے ضلع ، تحصیل کا بینہ اورپی کے 98کے یونین کونسل صدور اور جنرل سیکرٹریوں سمیت چھ سو سے زائد اہم راہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

اجلاس سے تحصیل درگئی کے صدر حاجی محمد طیب ،جنرل سیکرٹری محمد یونس، محمد اعظم خان، ضلع کونسلر حاجی اکرم خان، عنایت خان اور سیف اللہ شہاب نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ایم پی اے سید محمد علی شاہ اور ضلع ناظم احمد علی شاہ اور دیگر نے کہا کہ پارٹی کے قائدین نے اہم ذمہ داری اور عزت افزائی کا موقع ضلع ملاکنڈ کو دیکر کارکنوں کا دیرینہ مطالبہ پورہ کیا جس پر ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ انجینئر ہمایون خان کی قیادت میں پارٹی دن دگنی اور رات چگنی ترقی کر کے ائندہ صوبائی حکومت پی پی پی ہی بنا ئیگی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات مل بیٹھ کر حل کریں گے اور مخالفین کو پی پی پی کے اندر مزید اختلافات پیدا کرنے کا موقع نہیں دیا جائیگا۔