طیارہ حادثہ میں جاں بحق ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ وڑائچ، ان کی اہلیہ اور بیٹی کی نماز جنازہ (آج) ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی

جمعرات 8 دسمبر 2016 02:21

طیارہ حادثہ میں جاں بحق ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ وڑائچ، ان کی اہلیہ اور ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ وڑائچ جو اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہوئے ہیں، کی نماز جنازہ (آج) جمعرات کو 3 بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ اسامہ وڑائچ سابق آئی جی موٹروے پولیس ذوالفقار چیمہ کے بھانجے تھے۔ ذوالفقار چیمہ اور افتخار چیمہ (آج) جمعرات کو ان کی میتیں لینے کیلئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسامہ وڑائچ کے والد فیض ، نسٹ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں اور بھائی فارن سروس سے منسلک ہیں جو امریکا میں تعینات ہیں۔ سابق آئی جی موٹروے پولیس ذوالفقار چیمہ نے طیارے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ وقت ہم سب کیلئے ایک امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ میرا شاگرد بھی تھا اور وہ ہر کام میرٹ پر کرتا تھا جس نے ملک و قوم کیلئے بہترین خدمات سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :