پی کے 661 کا بلیک باکس انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 دسمبر 2016 13:07

پی کے 661 کا بلیک باکس انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ۔ ذرائع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2016ء): پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کا بلیک باکس انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلیک باکس تحقیقاتی ٹیم کو موصول ہو گیا ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے بلیک باکس ائیر کموڈور ریٹائرڈ منیر بٹ کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

بلیک باکس کو ڈی کوڈنگ کے لیے فرانس بھیجا جائے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پی آئی اے کی پرواز 661 حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گئی جس میں معروف مبلغ جنید جمشید اور ان کی اہلیہ سمیت 47 افراد سوار تھے۔