حقانی نیٹ ورک پاکستان کی سرزمین استعمال کررہاہے ، پاکستان کو اپنی تشویش سے آگاہ کرچکے ہیں،امریکہ

بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی کا بیان دیکھا ہے ، پاکستان اور کابل کو انسداد دہشتگردی میں تعاون کرنا چاہئے، پی آئی اے طیارے کے حادثے میں جانی نقصان پر افسوس ہے، حادثے کی تحقیقات سمیت ہر قسم کی مدد اور معاونت کیلئے تیارہیں،امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کی پریس بریفنگ

جمعرات 8 دسمبر 2016 15:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) امریکہ نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک پاکستان کی سرزمین استعمال کررہاہے اور اس سے متعلق پاکستانی حکام کو اپنی تشویش سے آگاہ کرچکے ہیں،بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی کا بیان دیکھا ہے ، پاکستان اور کابل کو انسداد دہشتگردی میں تعاون کرنا چاہئے، پی آئی اے طیارے کے حادثے میں جانی نقصان پر افسوس ہے، حادثے کی تحقیقات سمیت ہر قسم کی مدد اور معاونت کیلئے تیارہیں۔

امریکی میڈیاکے مطابق واشنگٹن میں بریفنگ کے دورانمحکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہناتھا کہ حقا نی نیٹ ورک پاکستان کی سرزمین استعمال کررہاہے اور اس سے متعلق پاکستانی حکام کو امریکی تشویش سے آگاہ کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر مارک ٹونر کا کہنا تھا نوازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکی نائب وزیرخارجہ ٹونی بلکن سے ملاقات کی۔

دو طرفہ امور اور خطے میں انسداد دہشتگردی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا کہنا تھا۔ بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی کا بیان پڑھا۔ پاکستان اور کابل کو انسداد دہشتگردی میں تعاون کرنا چاہئے۔ مارک ٹونر کا کہناتھا کہ پی آئی اے کی طیارے کی تباہی میں جانی نقصان پر افسوس ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفیر پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں اور حادثے کی تحقیقات سمیت ہر قسم کی مدد اور معاونت کیلئے تیارہیں۔