جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی افتخار محمدچوہدری کی بلٹ پروف گاڑی کا کیس سننے سے معذرت

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:27

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی افتخار محمدچوہدری کی بلٹ پروف گاڑی کا کیس سننے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چودھری کی بلٹ پروف گاڑی کا کیس سننے سے معذرت کر لی، کیس کو واپس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور خان کاسی کو بھجوا دیا۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بلٹ پروف گاڑی سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو ہوئی تو وکیل شیخ احسن الدین نے کہا کہ سنگل رکنی بنچ کا فیصلہ گاڑی سے متعلق ڈویژن بنچ نے کالعدم قرار دیا ہے جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے گاڑی عدالت میں جمع کرانے کا حکم معطل کروایااور اب آپ مین کیس پر دلائل دیں۔

احسن الدین نے عدالت کو بتایا کہ آج مین کیس کی سماعت نہیں ہے تاریخ دیں دلائل دیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت پندہ تاریخ مقرر کر دی جس پر شیخ احسن الدین نے عدالت کو بتایا کہ میرے بھائی کا چہلم ہے نہیں آ سکتا ۔

(جاری ہے)

جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کی بلٹ پروف گاڑی کے حوالے سے زیر سماعت کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کیس کو واپس چیف جسٹس انور خان کاسی کو بھجوا دیا۔یاد رہے اس سے قبل جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 2دسمبر کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے بلٹ پروف گاڑی 8دسمبر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ڈویژن بینچ نے گاڑی طلب کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا ۔