سی پیک سے معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم نیا پاکستان معرض وجود میں آ رہا ہے، پیر صابر شاہ

جمعرات 8 دسمبر 2016 17:08

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کی دور اندیش قیادت کا ثمر ہے کہ سی پیک جیسے منصوبہ سے معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم ایک نیا پاکستان معرض وجود میں آ رہا ہے، نوازشریف دور میں لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ4 سی6 گھنٹے تک پہنچ آیا ہے اور 2018ء میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی راہنمائوں محمد ایاز خان، نیاز ولی شاہ، نور حسین ایڈووکیٹ، قاسم شاہ ایڈووکیٹ، ملک سرتاج اور دیگر کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ پیر صابر شاہ نے کہا کہ نوازشریف کے حکومت میں آنے سے ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔