ویں خیبر پختونخوا سنوکر چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل

جمعرات 8 دسمبر 2016 18:39

ویں خیبر پختونخوا سنوکر چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) 29 ویں خیبر پختونخوا سنوکر چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی‘صوبائی سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار بٹ کے مطابق پشاور میں تین سینٹرز میں جاری مقابلوں میں گزشتہ روز کوارٹر فائنل مقابلوں میں اے جے کے کے آکاش نے پشاور کے مدثر کو چار صفر ‘اے جے کے کے عامر شہزاد نے ہزارہ کے عامر گوگا کو چار دو ‘پشاور کے فرحاد نے پشاور ہی کے فواد خان کو تین کے مقابلے میں چار سے جبکہ پشاور کے شاہ خان نے پشاور ہی کے قمر کو چار دو سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘قبل ازیں ہونیوالے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں آکاش نے ابوبکر کو چار دو ‘مدثر نے کامران کو چار صفر ‘عامر گوگا نے نعمان اعوان کو چار تین ‘عامر شہزاد نے فہد جبران کو چار ایک ‘فرحان نے عمران کو چار صفر ‘فواد خان نے ملاکنڈ کے یوسف کو چار صفر ‘پشاور کے قمر نے سربلند کو چار دو جبکہ شاہ خان نے عمران خان کو چار ایک سے شکست دی تھی ‘سیمی فائنل اور فائنل آج ہوگا جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :