دہشتگردی کوشکست دیکردیرپاامن قائم کرینگے۔آرمی چیف

جنرل قمرجاویدباجوہ کا انسداددہشتگردی سنٹرپبی کادورہ،پاک چین کی ہائی پروفائل تربیتی مشقوں کاجائزہ،پاک چین فوجی مشقوں سے دہشگردی کے خاتمے میں مددملے گی،کئی دوست ممالک پاک فوج کے ساتھ ملکردہشتگردی کیخلاف ٹریننگ چاہتے ہیں۔جنرل قمرجاویدباجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 دسمبر 2016 18:20

دہشتگردی کوشکست دیکردیرپاامن قائم کرینگے۔آرمی چیف

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر2016ء) :آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے انسداددہشتگردی سنٹرپبی کادورہ کیا،آرمی چیف نے پبی سنٹرمیں پاک چین کی ہائی پروفائل تربیتی مشقوں کاجائزہ لیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمرجاویدباجوہ نے پبی سنٹرمیں پاک چین کی مشترکہ فوجی مشقیں جنگجو4کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔آرمی چیف نے پاک چین کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں وارایئر4کاجائزہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

مشقوں میں دیہی اور شہری علاقوں میں اسپیشل فورسزکی ہیلی کاپٹرزکے ذریعے کاروائیاں شامل تھیں۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کوشکست دیکردیرپاامن قائم کرینگے۔کئی دوست ممالک پاک فوج کے ساتھ ملکردہشتگردی کیخلاف ٹریننگ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ فوجی مشقوں کامقصدانسداددہشتگردی کی مہارت کوبڑھانا ہے۔فوجی مشقوں کے تجربات سے پاک چین افواج کی استعدادکارمیں اضافہ ہوا۔پاک چین فوجی مشقوں سے دہشگردی کے خاتمے میں مددملے گی۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کاانسداددہشتگردی سنٹرجدیدترین سنٹرہے۔نئے تعمیرکردہ سنٹرکوعالمی سطح پربھی سراہا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :