حالیہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں گھپلوں ، کرپشن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ،جماعت اسلامی یوتھ کے جنرل سیکرٹری میاں طفیل محمد کا مطالبہ

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:34

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) شا نگلہ میں جماعت اسلامی یوتھ کے جنرل سیکرٹری میاں طفیل محمد نے کہا ہے کہ حالیہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں مبینہ طور گھپلوں اور کرپشن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے۔ کالج ہال ،شانگلہ ہلز میں امیدواروں کے رشتہ داروں اور مخصوص سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماوں کی ڈیوٹیاںلگا تھی، اس سے پہلے سے این ٹی ایس ٹسٹ میں پاس ہوکر ٹیچرز منتخب ہونے والے امیدوار بھی رشتہ داروں کی مدد کیلئے دوبارہ ٹیسٹ میں شامل ہونے لگے جبکہ پی ایس ٹی کورس نہ کرنے والے امیدوار بھی جعلی طریقے سے ٹیسٹ میں شرکت کرنے لگے، این ٹی ایس ایجوکیشن شانگلہ کے انچارج پرائیویٹ لوگوں سے پیسے بٹور کر ڈیو ٹیاں لگاتے ہیں ،صوبائی حکومت سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

این ٹی ایس ٹیسٹ میں مبینہ طور پر گھپلوںاور کرپشن بدعنوانی ہوا ہے کالج ہال الپوری اور شانگلہ ہلز سکول میں پرائمری سکول ٹیچر اور دیگر کیڈر کے پوسٹوں کیلئے جاری این ٹی ایس ٹیسٹ میں امیدواروں کے ر شتہ داروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ،جو مبینہ طور پر ٹیسٹ میںان کی مدد کر رہیں تھے،اسی طرح پہلے سے این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے پی ٹی سی اور سی ٹی ٹیچر بھی دوبارہ این ٹی ایس میں حصہ لے رہے ہیں ،اور اپنا پرچہ جلد مکمل کرکے اپنے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ تعاون کرتے نظر آتے ہیں، یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ انچارج لوگوں سے پیسے لے کر ان کی ڈیوٹیاں لگاتے ہیں،امیدواروں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ٹی اور سی ٹی کورس نہ کرنے والے امیدوار بھی جعلی طریقے سے ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں ،کیونکہ این ٹی ایس ٹیسٹ کیلئے صرف فارم بھیجا جاتا ہے اور کاغزات نہیں بھیجے جاتے ،انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں گھپلے ہوتے ہیں لہٰذا مذکورہ ٹیسٹ کومنسوخ کرکے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔